بے روزگاری میں مالی مدد
ایک بار، 700 € تک
آپ کی آخری نوکری کسی ہوٹل یا ریستوران میں تھی اور اب آپ بے روزگار ہیں؟ تو ہم آپ کو ایک بار رقم دیتے ہیں۔
ابھی درخواست دیںکتنی رقم؟
ایک بار، 700 € تک
رقم کتنی ملے گی، یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ نے پہلے کتنا عرصہ کام کیا:
- 6 ماہ یا زیادہ، مگر 12 ماہ سے کم
- 400 €
- 12 ماہ یا اس سے زیادہ
- 700 €
کم آمدنی والی ملازمت (geringfügig)
- 6 ماہ یا زیادہ، مگر 12 ماہ سے کم
- 100 €
- 12 ماہ یا اس سے زیادہ
- 200 €
امداد کس کو ملتی ہے؟
- اس وقت آپ کے پاس کوئی نوکری نہیں ہے۔
- آپ کی آخری نوکری کسی ہوٹل یا ریستوران میں تھی۔
- آپ نے وہاں کم از کم 6 ماہ لگاتار کام کیا ہے۔
- اس جگہ آپ نے 1 سال سے کم کام کیا؟ تو شرط یہ ہے کہ وہاں کی نوکری کے بعد آپ پہلی بار بے روزگار ہوئے ہوں۔
- آپ کی صرف کم آمدنی والی ملازمت (geringfügig) تھی؟ تو آپ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔
- بے روزگار ہونے کے 3 ماہ بعد آپ درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست کے لیے یہ چیزیں چاہییں
- تصویر والا شناختی کاغذ (مثلاً پاسپورٹ یا شناختی کارڈ)
- انشورنس ریکارڈ کا خلاصہ (Versicherungsdatenauszug) – اس میں آپ کی ساری نوکریوں کی فہرست ہوتی ہے۔ یہ آپ کو مفت ملتا ہے: آن لائن meineSV پر یا ÖGK سے۔
- نوکری ختم ہونے پر ÖGK (ہیلتھ انشورنس) سے نام کٹنے کا کاغذ (Abmeldung)، یا AMS کی تصدیق